48 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس، 58 لاکھ چالان، کیا پنجاب میں ٹریفک قوانین پر شکنجہ مزید سخت ہو نے جارہاہے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایات کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، محفوظ سفری ماحول کے فروغ اور سڑکوں پر ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے جدید ٹریفک نظام اور ترمیم شدہ قوانین پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران صوبے بھر میں 48 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 58 لاکھ 30 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔ ان چالانوں کی مد میں 11 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے، جو قوانین پر سخت عملدرآمد کا واضح ثبوت ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں 45 ہزار 881 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 6 ہزار 871 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس ضبط کیے گئے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ ترمیم شدہ ٹریفک قوانین، جدید اصلاحات اور ڈیجیٹل ٹریفک نظام پر ہر صورت مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے جرمانوں کی مؤثر ریکوری کے لیے بھی متعلقہ افسران کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی اور محفوظ ٹریفک نظام کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے