لاہور(پنجاب پوسٹ) گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے فائنل سے قبل قوم سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کر دی۔ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وہ آپ سب کی دعاؤں سے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں اور اب فائنل میں پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔اپنے ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس وقت گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ، شان مسعود انجری کا شکار عبداللہ شفیق کی شمولیت متوقع
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں اور پاکستانی عوام کی حمایت کی بدولت وہ کامیابی کے ساتھ فائنل تک پہنچے ہیں۔قومی ایتھلیٹ نے بتایا کہ جیولن تھرو کا فائنل کل رات پاکستانی وقت کے مطابق 12 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ ان کے لیے خصوصی دعائیں کریں تاکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ایک اور میڈل جیت سکیں۔ارشد ندیم نے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور امید ہے کہ قوم کی دعائیں ان کی کامیابی کا ذریعہ بنیں گی۔










