پاکستان ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ، شان مسعود انجری کا شکار عبداللہ شفیق کی شمولیت متوقع

لاہور (پنجاب پوسٹ) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سینچری بنانے والے قومی بیٹر شان مسعود انجری کا شکارہو گئے ذرائع کے مطابق شان مسعود کی انگلی میں فریکچر ہوگیا۔جس کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کے امکانات کم ہوگئے۔

میڈیکل ٹیم کے ذرائع کے مطابق فریکچر کے باعث ڈاکٹر نے شان مسعود کو آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکتے اور اب ان کی جگہ عبداللہ شفیق کی پلئینگ الیون میں شمولیت متوقع سمجھی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق شان مسعود اب انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے