کوٹ ادو، گھریلو ناچاقی پر خودکشی کی کوشش، پولیس اہلکار نے دو کمسن بچوں کو کیسے بچایا

کوٹ ادو (پنجاب پوسٹ) گھریلو ناچاقی اور حالات سے دلبرداشتہ تونسہ شریف کی رہائشی 25 سالہ شادی شدہ خاتون اپنے دو کمسن بچوں کو ہمراہ لے کر ہیڈ تونسہ بیراج پہنچی، جہاں وہ زندگی کا چراغ بجھانے کا انتہائی قدم اٹھانے والی تھی۔جسے پولیس اہلکار نے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 25 سالا شادی شدہ خاتون اپنے دو کمسن بچوں کے ہمراہ دریا میں چھلانگ لگا رہی تھی، خوش قسمتی سے تھانہ صدر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ نے خاتون کی مشکوک حرکات کو بروقت بھانپ لیا اور اسے بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگانے سے پہلے اپنی تحویل میں لے لیا۔ خاتون سے نام اور پتہ دریافت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ گھریلو ناچاقی اور مسلسل ذہنی اذیت سے تنگ آ کر اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ کر چکی تھی، مگر بروقت پولیس کی مداخلت نے نہ صرف ایک قیمتی زندگی بچا لی بلکہ دو معصوم بچوں کو ماں سے محروم ہونے سے بھی بچا لیا۔،

صدر پولیس کوٹ ادو نے خاتون کے وارثان سے رابطہ کر کے بچوں سمیت وارثان کے حوالے کر دیا، یوں ایک اہلکار کی حاظر دماضی سے ماں کی زندگی بچ گئی، دو معصوم بچوں کا گھر اجڑنے سے بچ گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے