پشاور سے اندرون سندھ اسلحہ کی سپلائی موٹروے پولیس نے ناکام بنا دی، کیا ہتھیار کچے کے ڈاکوؤں کو بھیجے جارہے تھے؟


لاہور (پنجاب پوسٹ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایم-5 موٹر وے پر روہڑی کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 14 ایس ایم جی رائفلیں، 01 شاٹ گن، 23 پستول، 18 ہزار سے زائد گولیاں، 89 اضافی میگزین اور 4 ٹیلی اسکوپس برآمد کر لیے، جبکہ دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس نے اوور اسپیڈنگ پر ایک مشتبہ کار کو رکنے کا اشارہ دیا، تاہم ملزمان نے تین مختلف مقامات پر رکنے کے واضح اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ موٹروے پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کا پیچھا کیا اور روہڑی کے قریب روک لیا۔

تلاشی کے دوران گاڑی سے 14 ایس ایم جی رائفلیں، 01 شاٹ گن، 19 تیس بور پستول، 4 نائن ایم ایم پستول، 18 ہزار سے زائد مختلف بور کی گولیاں، 46 اضافی ایس ایم جی میگزین، 43 اضافی پستول میگزین، 4 ٹیلی اسکوپس اور 05 موبائل فون برآمد ہوئے۔

WhatsApp Image 2026 07 30 at 2.24.02 PM 3


ملزمان اسلحہ کی کھیپ پشاور سے اندرون سندھ لے کر جارہے تھے۔۔گرفتار ملزمان عبید اللہ اور عبد اللہ کا تعلق پشاور اور کوہاٹ سے ہے۔گرفتار ملزمان برآمد اسلحہ اور گولہ بارود کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سکھر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے