قصور کے پوسٹ آفس کے ایک کلرک کو 16 برس بعد پانچ سال کی سزا کو ایف آئی اے کی کامیابی کیوں سمجھا جارہا ہے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے لاہور زون نے سرکاری رقم میں خردبرد کے مقدمے میں ملزم کو سزا دلوا دی۔ اسپیشل جج سینٹرل-II لاہور نے ملزم محمد نعیم کو 5 سال قیدِ بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد نعیم دورانِ ملازمت ایچ ایس جی پتوکی، ضلع قصور کے پوسٹ آفس میں بطور کلرک تعینات تھا۔ اس نے جون سے جولائی 2010 کے دوران سرکاری خزانے سے 8 لاکھ 67 ہزار 440 روپے خردبرد کیے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 409 اور انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

ترجمان کے مطابق مقدمے کی مؤثر پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ایف آئی اے لاہور زون، محترمہ اقراء الطاف نے کی، جس کے نتیجے میں عدالت نے ملزم کو سزا سنائی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون، کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے بدعنوانی اور سرکاری رقوم میں خردبرد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے