پنجاب میں مون سون کا چوتھا اسپیل، گذشتہ شب کہاں کتنی بارش ہوئی؟ آئندہ 24 گھنٹوں میں کتنا مینہ برسے گا؟

پنجاب (پنجاب پوسٹ) میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق نورپور تھل میں سب سے زیادہ 52 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں تاجپورہ میں 28، جوہر ٹاؤن میں 24، پانی والا تالاب میں 20، لکشمی چوک میں 16 اور مناواں میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 26، گوجرانوالہ میں 21، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 15، مری میں 7، راولپنڈی میں 5 جبکہ فیصل آباد اور حافظ آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گجرات، جھنگ، ساہیوال، بھکر، شیخوپورہ اور جہلم میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔


ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، جبکہ مون سون کا چوتھا اسپیل 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب: مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل، کس دریا میں کتنا پانی؟ کن علاقوں میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا


ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔


پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کچے اور بوسیدہ مکانات میں رہائش سے گریز کریں، آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے