سرگودھا میں منشیات سپلائی لائن کاٹنے کیلئے پولیس کارروائی، منشیات فروشوں کو کیسے قابو کیا جارہا ہے

لاہور (پنجاب پوسٹ) بھلوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس ایچ او بھلوال صدر ضیاء الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا جن سے مجموعی طور پر 3 کلو 420 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

گرفتار منشیات فروش عامر سے 1 کلو 160 گرام چرس، علی حمزہ سے 660 گرام، مظہر سے 540 گرام، علی اقدس سے 530 گرام اور قیصر سے 530 گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،

منشیات کے خلاف جاری مہم میں ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ منشیات جیسی لعنت نے ہمارے معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔ سرگودھا پولیس اس زہر کی سپلائی لائن کاٹنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ضلع بھر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ بلاامتیاز کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور کسی بھی عنصر کو رعایت نہیں دی جائے گی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے