کشمیر انتخابات، ایل اے 34 کے 17 ووٹرز کیلئے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی چیچہ وطنی پہنچ گئے

چیچہ وطنی( پنجاب پوسٹ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-34 کے امیدوار کرنل (ر) چوہدری عبد القدیر چوہان گجر نے چیچہ وطنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری ندیم خالد کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں اور کشمیری ووٹرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امیدوار کرنل (ر) چوہدری عبد القدیر چوہان گجر نے 2 اگست کو ہونے والے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم چلائی اور ووٹرز سے حمایت کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کریں اور تیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے بھی کارکنوں اور ووٹرز سے رابطے تیز کرنے پر زور دیا، جبکہ بتایا گیا کہ چیچہ وطنی میں اس حلقے کے 17 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے