عہدہ نہیں ، پرچم اہم ہے ، ہر حال میں عہد وفا نبھاؤں گا، ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ کا رد عمل

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ کا کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد پہلا ردعمل سامنے آگیا،

سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی میرے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے، کپتانی جا ہوسکتی ہے، لیکن پاکستان کے لیے میرا جذبہ کبھی ختم نہیں ہوگا، پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرانے پر فخر ہے، 8 سال بعد ورلڈ کپ میں رسائی پوری قوم اور پاکستان ہاکی کی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :22 سال بعد کوریا کی ہاکی ٹیم پاکستان آئے گی، چار میچز کی سیریز اسلام آباد میں ہوگی

اختلاقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے عماد بٹ کا کہنا تھا کہ میری وفاداری کسی عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے، پہلے کی طرح بھرپور جذبے سے پاکستان کے لیے کھیلتا ہوں گا۔ پاکستان کا پرچم بلند کرنا ہمیشہ میری پہلی ترجیح رہے گی۔ہاکی نے عزت، پہچان اور پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز دیا، عماد بٹ

سابق کپتان عماد بٹ نے نئے کپتان ابوبکر کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا تجربہ، رہنمائی اور حمایت ہمیشہ ابوبکر کے ساتھ رہے گی۔ہم ایک ٹیم، ایک پرچم اور ایک مقصد کے لیے کھیلتے ہیں۔

مزید پڑھیں : ہاکی کے میدان آباد، جنوبی کوریا کی ٹیم کا دورۂ پاکستان

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے