ملتان میں 20 لاکھ 60 ہزار بچے سکولوں سے باہر، 40 فیصد سے زائد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، حافظ نعیم

ملتان (پنجاب پوسٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملتان میں 2 لاکھ 60 ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو تعلیمی نظام کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

ملتان میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 78 سال سے ایک مخصوص طبقہ ملک پر حکمرانی کر رہا ہے، جبکہ جاگیرداروں، وڈیروں اور جرنیلوں نے مل کر ایک ایسا کنسورشیم بنا رکھا ہے جس نے تعلیم کو عام آدمی کے لیے انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کو مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا گیا ہے، جس کے باعث 90 فیصد افراد کو پہلے ہی مقابلے سے باہر کر دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صرف 10 فیصد لوگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ دوسروں کو بھی تعلیم دیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ "بنوقابل پروگرام” کے تحت مفت تعلیم فراہم کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ بنیادی حق ہے، اور اگر ہم یہ کر سکتے ہیں تو حکومت کیوں نہیں کر سکتی؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت صرف عوام کے حقوق غصب کرنے کے لیے ہے؟

انہوں نے مہنگائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں تلے دبے ہوئے ہیں اور اب واسا کے بلوں کا اضافی بوجھ بھی ڈال دیا گیا ہے۔ پٹرول پر لیوی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عوام سے بھتہ ٹیکس لیا جا رہا ہے اور ایک موٹرسائیکل سوار ایک لٹر پٹرول پر 125 روپے سے زائد ٹیکس ادا کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لیوی کی مد میں ساڑھے 8 ہزار ارب روپے جمع کر چکی ہے، جبکہ 18 ہزار ارب روپے کے بجٹ میں سے 8 ہزار ارب روپے سود کی ادائیگی میں چلے جاتے ہیں، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں 40 فیصد سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ حکومت تعلیمی اداروں کو آؤٹ سورس کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں 11 ہزار اسکول آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں جبکہ کالجز اور بنیادی صحت مراکز بھی اسی پالیسی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ حکومت اربوں روپے کے منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکساں اور معیاری تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کوئی خیرات نہیں۔

آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ 7 اگست کو پٹرول کی قیمتوں کے خلاف پرامن احتجاج کیا جائے گا، اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ موٹرسائیکلوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج میں حصہ لیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی گالی اور گولی کی سیاست کے خلاف ہے اور پرامن جدوجہد پر یقین

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے