کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی فیصلوں کو تسلیم کرنا ہی اصل سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جماعت ذہنی دباؤ اور فرسٹریشن کا شکار ہوتی جا رہی ہے، جبکہ سیاسی رویوں میں عدم برداشت واضح نظر آ رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی تقریر میں کسی کو فالو کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم عوام اب کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی کو ترجیح دی، جبکہ پیپلزپارٹی کے ہارنے والے امیدواروں کو پچیس پچیس کروڑ روپے کے فنڈز دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قیادت کشمیر کے عوام کو اپنی کارکردگی سے مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ پنجاب اور سندھ کی کارکردگی کا موازنہ عوام کے سامنے پیش کریں گی، اور اسی دوران انہوں نے پریس کانفرنس میں پنجاب اور سندھ سے متعلق مختلف ویڈیوز بھی چلائیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے آزاد کشمیر کے الیکشن میں عوام نے ترقی اور جدت کو ووٹ دیا جسے مخالفین کو دل سے تسلیم کرنا چاہیے، کل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے۔

عظمیٰ بخاری کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ 18 ماہ میں جو کام کیے وہ سب کے سامنے ہیں، کراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم کیوں نہیں، کچرا کیوں نہیں اٹھایا جاتا، آپ 18 سال کی کارکردگی دکھا دیں۔

ان کا کہنا تھا آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی اور جدت کو ووٹ دیا، میرپور ڈویژن کے عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا، ازاد کشمیر کے لوگوں نے ن لیگ کو چنا، انتخابی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے، عوامی فیصلوں کو تسلیم کرنا ہی سیاست ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عوام اب نعروں کی بجائے عملی کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں اور اسی بنیاد پر اپنے فیصلے کر رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے