لاہور: جعلی چیک اور فراڈ کیس میں ملوث، پولیس نے 4 شاتر ملزمان کو کیسےگرفتار کیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) وہاڑی اور لاہور پولیس کو مطلوب جعلی چیک اور فراڈ کے مقدمات میں ملوث چار اشتہاری ملزمان کو ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں میں دوران چیکنگ مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے ای پولیس ایپ کی مدد سے ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا تو ان کا تعلق دھوکہ دہی، فراڈ اور بوگس چیک کے مقدمات سے نکلا۔ ملزمان کی شناخت جنید، اسلم، عمر اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جو وہاڑی کے تھانہ سٹی بورے والا اور لاہور کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان گزشتہ تین سال سے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھے۔ ڈولفن سکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو دھوکہ دے کر رقوم ہتھیانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے