نجی تصاویر کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والے مجرمان نے میاں بیوی کو بھی نہ بخشا، بالاخر این سی سی آئی کے ہاتھ کیسے چڑھے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن ہراسگی اور بلیک میلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کارروائی کے دوران ملزم ہارون قریشی کو گرفتار کیا گیا، جو خواتین کو مسلسل ہراساں کرنے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ادھر فیصل آباد میں این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالرحمن اور محمد ایاز کو گرفتار کیا، جو ایک میاں بیوی کو قابلِ اعتراض مواد کے ذریعے بلیک میل کر کے رقم وصول کرتے رہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فونز، متعدد واٹس ایپ نمبرز اور کئی خواتین کا حساس مواد برآمد ہوا ہے۔

اسی طرح ملتان میں کارروائی کے دوران ملزم فرہاد عباس کو گرفتار کیا گیا، جو ایک خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور بلیک میلنگ میں ملوث پایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیوں میں برآمد ہونے والے ڈیجیٹل شواہد کی فرانزک جانچ جاری ہے جبکہ مزید متاثرین اور سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے نے شہریوں، خصوصاً خواتین کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ آن لائن ہراسمنٹ یا بلیک میلنگ کا شکار ہوں تو فوری طور پر ادارے سے رابطہ کریں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے