لاہور: ذاتی دشمنی یا ٹارگٹ کلنگ ؟ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کا قتل، اب تک کیا سامنے آیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک نجی کلینک کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں عبداللہ طارق جاں کی بازی ہار گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان کلینک میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ طارق ریت کی ٹھیکداری کا کام کرتا تھا، گلبرگ میں یہ فزیو تھراپی کے لیے آیا تھا۔مقتول تحریک انصاف کی ٹکٹ پر اوکاڑہ سے ایم پی اے کا امیدوار بھی تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے چار گولیاں چلائیں اور فرار ہو گئے۔جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ان کی شناحت کا عمل جاری ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق فائرنگ کے دوران ڈاکٹر ریاض خان بھی زخمی ہوئے ہیں جن کے بازو میں گولی لگی ہے۔انہیں فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقتول کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور ان کا سات ماہ قبل اوکاڑہ میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔جہاں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا لیکن اوکاڑہ میں درج ہونے والے مقدمات صلح پر خارج ہو گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزمان کی فوری ٹریسنگ اور گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔فیصل کامران نے مزید کہا کہ مقتول عبداللہ طاہر کی والدہ کا انتظارہے ان کے آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔فائرنگ کرنے والے شوٹرز کی کلوزسرکٹ فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، دیرینہ دشمنی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے