پنجاب بھر سے 7 ہزار خواتین اور 14 ہزار بچوں سمیت 37 ہزار افغان شہری ڈی پورٹ

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 37 ہزار سے زائد غیر ملکی، جن میں 37 ہزار افغانی بھی شامل ہیں، کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس وقت 214 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 14 ہزار 954 مرد، 7 ہزار 254 خواتین اور 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں۔


اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 11 ہزار 145 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11 ہزار 137 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 14 ہزار 709 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے