جعلی نماز جنازہ، فراڈ مولوی، بوگس ڈیتھ سرٹیفکیٹ، فیک قبر "ابھی زندہ ہوں تو جی لینے دو” سمبڑیال کے شہری کی دہائی

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) دبئی سے وطن واپس آنے والے شہری نبی احمد کے نام جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نبی احمد کو سرکاری کاغذات میں متوفی ظاہر کر کے نہ صرف جنازہ اور قبر کشائی کی کارروائی دکھائی گئی بلکہ اس کی جائیداد پر قبضے کی بھی کوشش کی گئی۔


معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق جعلی اندراجات اور دستاویزات کی منسوخی کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ اصل ریکارڈ بحال کر کے متاثرہ شہری کے تمام قانونی حقوق محفوظ بنائے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے