وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سرسبز و شاداب لاہور وژن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق، لاہور کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے پی ایچ اے نے کنال ٹھوکر تا جلو کنال پر پھولدار پودے لگانے کا منصوبہ شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوٰۃ و عشر، راشد اقبال نصر اللہ نے جوہر ٹاؤن فیلڈ آف فلاور میں افتتاح کیا۔

ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر زونا وحید بٹ نے منصوبے کی تفصیلات فراہم کیں، جبکہ مینیجنگ ڈائریکٹرز نیبل ریاض سندھو، سونیا کلیم اور پروجیکٹ ڈائریکٹر وقار نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ منصوبے کے تحت کنال پر دس ہزار پھولدار پودے لگائے جائیں گے، جن میں گل نسرت، املتاس، تبوبیا اور پوٹل برش کی اقسام شامل ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ لاہور کو پھولوں کا شہر بنانے کے لیے پی ایچ اے مسلسل کوشاں ہے اور اس اقدام سے شہر کی خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ راشد اقبال نصر اللہ نے مزید کہا کہ کینال پر پودے لگانا ایک منفرد قدم ہے اور آنے والے چند سالوں میں کنال رنگ برنگے پھولوں سے سجی ہوگی، جو لاہور کی خوبصورتی اور سرسبزی میں اضافہ کرے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے