لاہور میں پولیس اہلکاروں کی شہری سے لوٹ مار، دونوں گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور میں باوردی پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو لوٹنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر مقدمہ درج کر کے ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے گھر جا رہا تھا کہ تماثیل تھیٹر کے قریب فیروزپور روڈ پر دو پولیس اہلکاروں نے اسے روک لیا۔ مدعی کے مطابق اہلکاروں نے اسے زدوکوب کیا اور جیب سے ساڑھے آٹھ ہزار روپے زبردستی نکال لیے، جبکہ ایک اہلکار نے شرٹ کے نیچے اسلحہ بھی چھپا رکھا تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ان میں سے ایک پہلے ہی محکمہ پولیس سے برطرف کیا جا چکا تھا۔

حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے