پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، جماعت اسلامی کا 7 اگست کو سڑک بند احتجاج کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور لیوی ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے لیوی کو “بھتہ ٹیکس” اور “جگا ٹیکس” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام پر اضافی بوجھ ہے اور فوری طور پر اسے ختم کیا جانا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستان میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔

انہوں نے طلباء، نوجوانوں، بائیکیا رائیڈرز، ڈیلیوری بوائز، کورئیر سروس سے وابستہ افراد، مزدوروں اور کسانوں سمیت پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ موٹرسائیکلز اور گاڑیاں لے کر سڑکوں پر نکلیں۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ عوام پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے