مہنگائی نے مزدور کی کمر توڑ دی، مزدور طبقہ باہر نکلنے کو تیار، کیا منصوبہ بن رہا ہے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) صنعتی مزدور اتحاد پاکستان اور یونی پاکستان لائزن کونسل کے مشترکہ اجلاس میں مزدوروں کو درپیش مسائل، کم از کم اجرت میں اضافے اور فلاحی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم مطالبات پیش کیے گئے۔


شیخ محسن الیاس کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فصیح الدین، بلال احمد سیال، آئمہ محمود سمیت دیگر مزدور رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مہنگائی کے باعث مزدوروں کی مشکلات پر تفصیلی غور کیا گیا۔


اجلاس کے شرکاء نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر مزدوروں کی کم از کم اجرت میں فوری اضافہ کیا جائے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور مہنگائی پر قابو پا کر مزدوروں کے معاشی حالات بہتر بنائے جائیں۔


اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کے تحت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں، لیبر کالونی ڈیفنس روڈ میں کرائے پر الاٹ کیے گئے 146 فلیٹس مزدوروں کو مالکانہ حقوق کے ساتھ منتقل کیے جائیں، جبکہ ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کے نئے پورٹل پر اسکالرشپ، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ سے متعلق مزدوروں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔


اجلاس کے اختتام پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے