پنجاب پولیس نے موٹر سائیکل سنیچر ’’گھنگرو ‘‘ کیسے گرفتار کیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کے علاقے چوھنگ میں پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایکٹیو اور متحرک موٹر سائیکل سنیچر گینگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ ایس ایچ او چوھنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ ظہیر عرف گھنگرو اور اس کا ساتھی لقمان شامل ہیں۔ ایس پی صدر شاہ رخ خان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، نقدی، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو جاتے تھے اور برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر شاہ رخ خان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او چوھنگ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سنیچر گینگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے