مفت شٹل سروس، دودھ کی سبیل اور معیاری لنگر، اس بار داتا دربار عرس میں نیا کیا ہوگا؟


لاہور(پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں حضرت علی بن عثمان ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے عرس کی تین روزہ تقریبات کے انتظامات اور دینی پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ عرس کی تین روزہ تقریبات 2 تا 4 اگست تک جاری رہیں گی۔

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کے مطابق حضرت علی بن عثمان ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ملک اور بیرون ملک سے آنیوالے والے لاکھوں عقیدت مندوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ ادارے مربوط اندازسےکام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کیلئے دینی پروگرامز،دودھ کی سبیل اور معیاری لنگر کا وسیع انتظام ہوگا۔ عرس تقریبات میں شرکت کرنے والے زائرین کو پر سکون،محفوظ اور سہولت سے بھرپور ماحول ملے گا

اجلاس میں بتایا گیا کہ بزرگ زائرین کیلئے چار مختلف روٹس پر مفت شٹل سروس چلائی جائے گی۔ مفت شٹل سروس کی سہولت گڑھی شاہو، بادامی باغ،سمن آباد اور چوبرجی چوک سے جاری رہے گی

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور نے بریفنگ دی کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی، اختتامی دعا میں زیادہ لوگوں کی شرکت کیلئے مختلف مقامات پر بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں۔ انہوں نے انتظامات میں مزید بہتری کیلئے ضروری ہدایات بھی دیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے