پنجاب یوتھ گیمز، جنریشن زی کی 1 کروڑ رجسٹریشن، 50 لاکھ کی شرکت متوقع ہے، وزیر کھیل پنجاب کا دعویٰ

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب طارق قریشی، بیرسٹر عمیر سیف کھوکھر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب طارق قریشی کی جانب سے اجلاس میں یوتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے صوبائی وزراء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے لوگو کی رونمائی بھی کی گئی اور گیمز کے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کو دنیا کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ بنانے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش ہوگی، یوتھ گیمز کے لیے 10 ملین سے زائد رجسٹریشنز اور 5 ملین سے زائد نوجوانوں کی شرکت متوقع ہے۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز، نان فارمل، لیبر اسکولز، دینی مدارس، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کو گیمز میں شامل کیا جارہا ہے، جبکہ مڈل و سیکنڈری اسکولز کے طلبہ اور مختلف صلاحیتوں کے حامل بچوں کو بھی یوتھ گیمز کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ یوتھ گیمز کے ذریعے نچلی سطح سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا، جبکہ اساتذہ کو بھی یوتھ گیمز کے پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہر نوجوان کو کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، دینی مدارس اور مختلف صلاحیتوں کے حامل بچوں کو پہلی مرتبہ اس بڑے سپورٹس ایونٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ یوتھ گیمز کے ذریعے پنجاب کے ہر کونے سے نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں، یوتھ گیمز میں تعلیمی اداروں کے طلبہ کی بھرپور شرکت یقینی بنائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے