لاہور (پنجاب پوسٹ) بورےوالا تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری کی 15 وارداتیں ٹریس کرکے ان سے 13 لاکھ روپے مالیت کے 12 موٹرسائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے، برآمد ہونے والے موٹرسائیکل اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے
یہ بھی پڑھیں: احتساب جمہوریت کا ستون ، کرپٹ عناصر کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ، مریم نواز شریف
بورےوالا ڈی پی او وہاڑی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بورے والا اور ہڑپہ سے ہےجن سے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کے 15 مقدمات ٹریس کئے گئےملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے مالیت کے 12 موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئےایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن خالد محمود چوہان نے برآمد ہونے والے موٹرسائیکل قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیئے۔
اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کا کہنا تھا کہ منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے لیے ضلع کی حدود تنگ کردی جائیں گی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کارروائیاں مزید تیز کرے گی












