بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) بہاولنگر تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں قتل کا معاملہ پیش آیا جہاں چک 141 مراد میں ملزم حیدر علی نے ساتھیوں کے ہمراہ بازار میں ابرار رفیق پر فائرنگ کی،فائرنگ کےنتیجے میں ارباب رفیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا
تفصیلات کے مطابق ملزمان اور مقتول کے درمیان پرانی رنجش چلی آ رہی تھی،ڈی پی او نے نوٹس لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے قلیل وقت میں 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 8 گرفتار، 12 کلو گرام چرس برآمد
ترجمان پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،مقتول کے ورثاء کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔











