پنجاب میں سیلابی صورتحال، فلڈ ریلیف کیمپس قائم، شہریوں کو احتیاط کی تلقین

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں ممکنہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم دریائے سندھ میں کالا باغ اور چکے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر میلہ نے کہا ہے کہ بالائی کیچمنٹ ایریاز میں متوقع بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، برساتی نالوں اور ان سے ملحقہ علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔


ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے، دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری آمدورفت سے گریز کرنے اور بچوں کو ہرگز پانی میں نہ جانے دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں، جہاں متاثرین کو بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے