لاہور( پنجاب پوسٹ پاکستانی فٹبال کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی مردوں کی فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا کے زیرِ اہتمام ہونے والے ایونٹ فیفا آسیان کپ کے افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کرے گی۔
پاکستانی ٹیم ستمبر میں انڈونیشیا میں ہونے والے فیفا آسیان کپ کے ڈویژن ون میں ایکشن میں نظر آئے گی۔ پاکستان کو گروپ بی میں ویتنام، تھائی لینڈ اور فلپائن کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جامعہ پنجاب فٹ بال میچ کے دوران جھگڑا، ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی
ایونٹ میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ پاکستان آسیان خطے سے باہر کی تین مدعو ٹیموں میں شامل ہے۔ فیفا آسیان کپ ستمبر اور اکتوبر کی انٹرنیشنل ونڈو کے دوران انڈونیشیا میں کھیلا جائے گا۔
صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اب اعلیٰ درجے کی ٹیموں کے درمیان اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار ہے۔
پاکستانی ٹیم کی فیفا کے زیرِ اہتمام اس ایونٹ میں شرکت کو ملکی فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم کا بھارت میں کھیلنے سے انکار












