جامعہ پنجاب فٹ بال میچ کے دوران جھگڑا، ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی

لاہور( پنجاب پوسٹ ) پنجاب یونیورسٹی کے فٹبال گراؤنڈ میں کھیل کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس سے ملحقہ فٹبال گراؤنڈ میں لڑکے فٹبال کھیل رہے تھے کہ کھیلتے کھیلتے ان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان گل کے سر پر چوٹ لگی۔

پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والا ریحان گل یونیورسٹی کے ایڈمن اسٹاف کا بیٹا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ کیمپس کالونی کے رہائشی اور باہر سے آنے والے چند لڑکوں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا، جبکہ باہر سے آنے والے لڑکوں کو جاں بحق ہونے والے لڑکے کا بڑا بھائی نیو کیمپس میں لے کر آیا تھا۔

ترجمان کے مطابق میچ کے دوران لڑکوں میں جھگڑا ہوا، جس میں کیمپس میں رہائش پذیر یونیورسٹی ملازم کا بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ کیمپس میں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور جاں بحق ہونے والا لڑکا یونیورسٹی کا طالبعلم نہیں تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق شواہد پولیس کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے