ایجنٹ مافیا نہ ہی طویل انتظار، شہری چند گھنٹوں میں فارن آفس سے اپنی دستاویزات کیسے تصدیق کروا سکتے ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور میں وزارتِ خارجہ کے ریجنل آفس نے شہریوں کو بہتر اور شفاف سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد نئے اقدامات متعارف کرا دیے ہیں، جن کے تحت تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کا عمل مزید آسان اور تیز کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق دفتر میں "پہلے آئیں، پہلے پائیں” سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ آن لائن اپائنٹمنٹ اور کورئیر کے ذریعے اپوسٹائل (Apostille) سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کو غیر ضروری انتظار اور مشکلات سے نجات ملے گی۔

نئے انتظامات کے بعد لمبی قطاروں اور گھنٹوں انتظار کی روایت ختم ہونے لگی ہے اور چند گھنٹوں میں تصدیق شدہ دستاویزات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔ دفتر کے باہر ایجنٹوں کے داخلے پر پابندی عائد کیے جانے کے باعث شہریوں کو ایجنٹ مافیا سے بھی بڑی حد تک نجات ملی ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹھنڈے کمروں، پینے کے صاف پانی اور آرام دہ انتظار گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ مؤثر سکیورٹی اور منظم انتظامات کے باعث رش میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

شہریوں نے نئی سہولیات اور بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ نوجوان عملہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فرائض انجام دیتا نظر آیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو بروقت، شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے