کشمیر کی وادیوں میں شیر دھاڑ رہا ہے، تیر کہیں گم ہوگیا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹھنڈا پانی پیئیں اور سر پر بھی ٹھنڈا پانی ڈالیں، صبح ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات ہو چکے ہیں اور عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، جس سے مخالفین کی تمام غلط فہمیاں اور جمع تفریق غلط ثابت ہو گئی۔
عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ پری پول دھاندلی کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے انتخاب سے ایک رات قبل بیلٹ پیپرز کے تھیلے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر سے برآمد کیے۔


صوبائی وزیر نے کہا کہ "کشمیر کی وادیوں میں شیر دھاڑ رہا ہے، تیر کہیں گم ہوگیا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں کشمیری عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیت پر جشن منانے والے ہار کو بھی برداشت کرنا سیکھیں اور ہر انتخاب میں شکست کے بعد پی ٹی آئی جیسا رویہ اختیار نہ کریں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان میں حکومت بننے پر انتخابات شفاف قرار دیے جا سکتے ہیں تو آزاد کشمیر میں شکست کے بعد دھاندلی کے الزامات لگانا دوہرا معیار ہے، جو کسی جمہوری جماعت کو زیب نہیں دیتا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے