درس گاہ یا ٹارچر سیل؟ بچے کی آنکھ پر ڈنڈا مارنے والا قاری گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ)ہربنس پورہ پولیس نے مدرسے کے ایک بچے پر بدترین تشدد کرنے والے قاری کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ملزم قاری عبدالواحد پر الزام ہے کہ اس نے بچے عفان شاہ کی آنکھ پر ڈنڈا مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تشدد کے باعث بچے کی تقریباً 80 فیصد آنکھ متاثر ہوئی ہے۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ عفان مدرسے سے واپس ڈراسہما میں اپنے گھر پہنچا تو اس کی آنکھ شدید زخمی حالت میں تھی۔ والد کے مطابق قاری عبدالواحد نے بچے کو دھمکی بھی دی تھی کہ وہ اس واقعے کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔

پولیس ترجمان کے مطابق بچے کے والد کی درخواست پر دفعہ 328A کے تحت فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعہ رپورٹ ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور خواتین و بچوں پر اٹھنے والے ہر ہاتھ کو روکا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے