لاہور(پنجاب پوسٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کیلئے اب تک 12 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
آئی سی سی کے مطابق دنیا بھر کے 193 ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 لاکھ شائقین نے ٹکٹوں کے حصول کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ورلڈ کپ کی مقبولیت عالمی سطح پر کتنی بڑھ چکی ہے۔
سب سے زیادہ دلچسپی روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کیلئے دیکھی گئی، جس کے ٹکٹوں کیلئے 83 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ اسی طرح ورلڈ کپ کے فائنل میچ کیلئے بھی تقریباً 79 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
آئی سی سی نے بتایا کہ ٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا، اس لیے خواہش مند شائقین اس تاریخ تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ٹورنامنٹ دو اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا۔











