ٹانگ اور پسلیاں ٹوٹنے کے باوجود انصاف نہ ملا، حافظ آباد کا متاثرہ جوڑا ڈی پی او سے مدد کا طلبگار

حافظ آباد(پنجاب پوسٹ)حافظ آباد کے نواحی علاقے کسوکی، کوٹ حسن خان کے قریب زرعی زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش کے دوران میاں بیوی پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون کی ٹانگ جبکہ اس کے شوہر کی پسلیاں فریکچر ہو گئیں۔

متاثرین نے پولیس کے مبینہ غیر منصفانہ کردار پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے ڈی پی او حافظ آباد سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ محمد حبیب کے مطابق زرعی زمین کا تنازع عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور اس پر حکمِ امتناع بھی موجود ہے۔ اس کے باوجود مخالف فریق کے افراد مبینہ طور پر ٹریکٹر لے کر زمین پر پہنچے اور ہل چلانا شروع کر دیا۔ جب میاں بیوی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ان پر تشدد کیا گیا۔

متاثرہ خاندان کا مزید الزام ہے کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دینے والے محمد حبیب کے بھائی اکرام کو بھی مبینہ طور پر حوالات میں بند کر دیا گیا۔متاثرین نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے اور پولیس کے کردار کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے