کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔رانا ثنا
وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ فضول میں ضد میں بیٹھے ہیں اور دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام میں آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا میرپور میں پولنگ کا عمل مجموعی طور پر ٹھیک رہا، جو فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی وہ ن لیگ بھی تسلیم کرے گی اور پیپلزپارٹی بھی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹریفک پولیس کے 20 سال مکمل، شہداء کو خراجِ عقیدت، اہلکاروں کو خراجِ تحسین
رانا ثنااللہ نے کہا اگر آزاد کشمیر میں نگران حکومت ہوتی تو وزرا بھی وہاں نہیں جا سکتے تھے، پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری یا صدر زرداری سے ملاقات میں فارم 47 کا معاملہ اٹھائیں گے۔
دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ شفاف نہیں ہوا، نتائج جتنی دیر سے آئیں گے شبہات اتنے زیادہ بڑھیں گے، اگر الیکشن شفاف ہوا تو آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی۔













