لاہور ٹریفک پولیس کے 20 سال مکمل، شہداء کو خراجِ عقیدت، اہلکاروں کو خراجِ تحسین

لاہور (پنجاب پوسٹ) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے قیام کو 20 سال مکمل ہونے پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے تمام افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فورس اپنی ایمانداری، بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات کے باعث پنجاب پولیس کا نمایاں چہرہ بن چکی ہے۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے دوران ٹریفک پولیس کے 6 افسران نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ امن و امان کے قیام میں نمایاں خدمات پر 13 افسران کو غازی میڈلز سے نوازا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 20 برسوں میں 97 افسران و اہلکار، جن میں 7 سینئر ٹریفک وارڈنز، 62 ٹریفک وارڈنز، 4 ہیڈ کانسٹیبلز اور 20 ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں، اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔


سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین سمیت متعدد افسران اور اہلکاروں نے اپنی قربانیوں سے محکمے کا نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 3400 سے زائد افسران و اہلکاروں پر مشتمل لاہور ٹریفک پولیس نے قومی و بین الاقوامی ایونٹس سمیت ہر موقع پر بہترین فرائض سرانجام دیے اور انہیں شہداء اور غازیوں کی فورس کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے