بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) فورٹ عباس کے علاقے کی اضافی بستی 284/HR میں خاندانی تنازع افسوسناک انجام کو پہنچ گیا، جہاں ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال آنے والے شخص نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 38 سالہ طاہر شہباز، جو شورکوٹ (ضلع جھنگ) کا رہائشی تھا، اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال آیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ بیوی کے مبینہ تلخ رویے سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خود کو سر میں گولی مار لی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی مر گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔














