بہاولنگر (پنجاب پوسٹ)بہاولنگر کے علاقے خادم آباد میں مستحق خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کی ادائیگی کے دوران ان سے 280 روپے بینک فیس اور 1,220 روپے پروگرام کے نام پر، یعنی مجموعی طور پر 1,500 روپے کی مبینہ کٹوتی کی جا رہی ہے۔ بعض خواتین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہیں رات کے وقت گھروں سے بلا کر رقم دی جاتی ہے۔
میڈیا نے متعلقہ ذمہ دار سے مؤقف لینے کی کوشش کی، تاہم کوئی جواب موصول نہ ہو سکا۔
متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کر کے اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔













