بہاولنگر: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ایک شخص جان سے گیا

بہاولنگر ( پنجاب پوسٹ )چک تحصیلدار کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے، جو تخت محل کا رہائشی تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی جبکہ متعلقہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، تاہم مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے