لاہوریوں کو وزیر تعلیم پنجاب کا ماسٹر بننا پسند نہ آیا؟ایجوکیشن اتھارٹی کا 4 لاکھ 30 ہزار داخلوں کا ہدف، صرف 1 لاکھ 90 ہزار طلبہ داخل

لاہور(پنجاب پوسٹ) سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کے لیے طلبہ کے داخلوں کا مقررہ ہدف تاحال مکمل نہ ہو سکا، جس پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے داخلہ مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق 5 مارچ 2026 تک سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں 3 لاکھ 93 ہزار طلبہ کے داخلوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم اب تک صرف تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار طلبہ ہی داخل ہو سکے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق رواں تعلیمی سال کے لیے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کا مجموعی داخلہ ہدف 4 لاکھ 30 ہزار مقرر کیا گیا ہے، جس کے حصول کے لیے تمام سکولوں کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری ہدایات کے مطابق ہر سکول کم از کم 10 نئے طلبہ کے داخلے یقینی بنائے گا، جبکہ اساتذہ اور انتظامیہ کو گھر گھر داخلہ مہم چلانے کا بھی پابند کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جا سکے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واضح کیا ہے کہ مقررہ داخلہ ہدف پورا نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے