لاہور ( پنجاب پوسٹ)پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے استاد بن کر لاہور میں پڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاسز میں پڑھانا شروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری پسندیدہ مضمون ہیں، انہی مضامین سے شروع کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی
ان کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا، انگلش اور کیمسٹری کے علاوہ دیگر مضامین کی بھی تدریس کروں گا۔وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا۔
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی عزت کرتا ہوں اور استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔










