میاں چنوں: پولیس کا کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش گرفتار

میاں چنوں (پنجاب پوسٹ) تھانہ سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او عدنان ٹیپو کی قیادت میں مشکوک کار کی تلاشی کے دوران ملزمان علی جان اور عزیر کو حراست میں لیا گیا۔


کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور دو پستول برآمد ہوئے، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات اور اسلحہ رکھنے کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ایس ایچ او عدنان ٹیپو کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے