پاکستان سے مختلف ممالک میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، مجرم کیسے پکڑے گئے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں میں خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 92 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.281 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 175 گرام وزنی 25 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔


اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مرد اور خاتون کے بیگ میں کپڑوں میں جذب 4.606 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ راولپنڈی کے ایک کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل کے وزٹنگ کارڈز میں جذب 6.5 کلوگرام کینابس آئل جبکہ کراچی کے گلشنِ اقبال کوریئر آفس میں برطانیہ جانے والے پارسل کے کپڑوں سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
مزید کارروائیوں میں سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب دو گاڑیوں سے 33.6 کلوگرام چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کوئٹہ کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سے 5 کلوگرام آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 07 27 at 3.20.18 PM 1
WhatsApp Image 2026 07 27 at 3.20.18 PM
WhatsApp Image 2026 07 27 at 3.22.23 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے