وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا مشرق وسطیٰ میں سیز فائر پر خوشی کا اظہار

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور سیز فائر کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو امن و استحکام کی طرف لے جانے میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سفارتکاری عالمی سطح پر تاریخ کے اہم باب میں اضافے کے طور پر رقم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی ڈپلومیسی نے پوری دنیا کو قائل کر دیا ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم کامیابی ثابت ہوں گے اور یہ تاریخ امن کے باب میں ایک اہم اضافہ قرار پائے گی۔

رانا سکندر حیات نے امید ظاہر کی کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی مستقل اور دیرپا امن کی بنیاد بنے گی اور تباہی کی طرف جا رہا خطہ امن و استحکام کی جانب گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششیں خطے میں امن کی بحالی کے لیے روشن امید فراہم کرتی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے