پاکپتن ، چک نمبر ڈی 65 میں شہید سپاہی محمد عدنان فرید کی تدفین

پاکپتن( پنجاب پوسٹ ) وطن پر قربان ہونے والے پاک فوج کے جوان سپاہی شہید محمد عدنان فرید وٹو کی نمازِ جنازہ ادا، پاکپتن کی دھرتی کے سپوت اور پاک فوج کے جوان سپاہی شہید محمد عدنان فرید وٹو کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 65-D چشتیاں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران و جوانوں، ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، سیاسی و سماجی شخصیات، میاں محمد اسماعیل، ممتاز خان مانیکا، میڈیا نمائندگان، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید محمد عدنان فرید وٹو نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے نہ صرف پاک فوج بلکہ اپنے والدین، خاندان اور ضلع پاکپتن کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ اہلِ علاقہ نے شہید کے جسدِ خاکی پر گل پاشی کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

شہید کے پسماندگان میں والدین، چار بھائی اور پانچ بہنیں شامل ہیں۔ شہید غیر شادی شدہ تھے۔ بعد ازاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اہلِ علاقہ نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے ایسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں اور ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے