اقبال کے دیس میں اقبال کے شاہین کا امریکی دوشیزہ سے نکاح ، حق مہر کتنا مقرر ہوا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) اقبال کے دیس سیالکوٹ سے اقبال کا شاہین امریکی خاتون کو بھا گیا ۔ جس کے بعد امریکی دوشیزہ نے نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ پاکستانی نوجوان سے دھوم دھام سے نکاح بھی کر لیا ہے۔

سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے نواحی گاؤں ‘کمال پور چشتیاں’ کے 21 سالہ نوجوان کیف الوریٰ اور امریکی خاتون مورس ایشلے کے درمیان سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت میں بدل گئی، اور امریکی خاتون اپنی محبت کو پانے کے لیے تمام تر فاصلے مٹا کر سیالکوٹ پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب، کم عمری کی شادی زیادتی شمار ہوگی، 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل منظور، اہم نکات کیا ہیں ؟


سیالکوٹ آمد پر شاہی جامع مسجد کے خطیب مفتی نعمان رشید نے مورس ایشلے کو کلمہ طیبہ پڑھا کر مشرف بہ اسلام کیا، جس کے بعد ان کا اسلامی نام ‘خدیجہ’ رکھا گیا۔

نو مسلم خاتون خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی بھی دباؤ کے بغیر، اپنی دلی رضامندی سے اسلام قبول کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی

مفتی نعمان رشید نے دونوں کا 2 ہزار امریکی ڈالر حق مہر مقرر کر کے انگریزی زبان میں نکاح پڑھایا۔ شادی کی تقریب میں دولہے کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے