وزیراعلیٰ مریم نواز کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں کامیابی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار ایک تاریخی اور قابلِ فخر اقدام ہے۔ مریم نواز نے جنگ بندی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اسے قابلِ ستائش قرار دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاریخ میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا، پاکستان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ دنیا کو جنگ سے بچانے میں پاکستان کی کامیابی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے اور عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے دنیا ایک بڑی تباہی سے بچ گئی۔

مریم نواز نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں امن معاہدے کے لیے مذاکرات بھی کامیابی سے ہم کنار ہوں گے اور دنیا کی قدیمی تہذیب و تمدن کو بچانے میں پاکستان کی کوششیں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ لاہور میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مخلصانہ کوششوں سے تیسری عالمی جنگ سے دنیا محفوظ رہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو امن کے قیام کے لیے منتخب کیا اور خطے اور دنیا میں پاکستان کی تاریخی کوشش نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں سے پائیدار امن قائم ہوگا اور عالمی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں گے۔ دنیا میں امن کی تاریخ میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نام سنہری حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے