برآمدی آرڈرز میں نمایاں اضافہ، پاکستان کا صنعتی شعبہ دوبارہ توسیع کی راہ پر گامزن

ایچ بی ایل اور ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق مئی 2026 میں پاکستان کا مینوفیکچرنگ PMI 50 کی حد عبور کر گیا، جس سے صنعتی سرگرمیوں میں بہتری اور توسیع کا اشارہ ملا۔ نئے آرڈرز اور پیداوار میں اضافے نے صنعتی شعبے کو سہارا دیا، جبکہ برآمدی آرڈرز فروری 2025 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جس سے برآمدات میں مزید اضافے کی توقع پیدا ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خام مال کی بڑھتی قیمتیں، سپلائی چین کے مسائل اور توانائی کے اخراجات اب بھی صنعتکاروں کے لیے بڑے چیلنج ہیں۔ دوسری جانب کاروباری اعتماد میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے اور کئی ادارے نئی سرمایہ کاری اور مشینری کی خریداری کے فیصلوں میں احتیاط برت رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے