پنجاب کی جیلوں کے قیدی اب فرش پر نہیں، 30 کروڑ کے فوم والے گدوں پر آرام کریں گے

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار سرکاری سطح پر فوم کے گدے فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات اور صوبائی وزیر میاں سالک جلال نے تفصیلات جاری کر دیں۔


میاں سالک جلال کے مطابق صوبے بھر کی جیلوں کے لیے مجموعی طور پر 70 ہزار فوم کے گدے خریدے جائیں گے، جن میں سے 13 ہزار گدے لاہور کی دونوں جیلوں کے لیے مختص ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل قیدیوں کو زمین پر بستر فراہم کیے جاتے تھے یا وہ خود اپنے لیے بستر کا انتظام کرتے تھے، تاہم جیل اصلاحات کے تحت اب قیدیوں کو فوم کے گدے استعمال کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔


گدوں کے معیار کو جانچنے کے لیے مختلف کمپنیوں کے گدے کیمپ جیل میں آزمائشی طور پر استعمال کیے گئے ہیں۔ گدوں کی خریداری کے لیے اگلے ماہ ٹینڈر کا اشتہار جاری کیا جا چکا ہے، جبکہ کم قیمت پیش کرنے والی کمپنی کو کنٹریکٹ دے کر آئندہ دو ماہ میں گدے خرید کر جیلوں میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔


حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قیدیوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور جیلوں میں انسانی حقوق کے تقاضوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے