اوکاڑہ میں دفعہ 144 نافذ: بارش کے پانی میں نہانے اور آبی مقامات پر تیراکی پر 60 روز کی پابندی


لاہور (پنجاب پوسٹ) اوکاڑہ میں مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق گلیوں، کھلی جگہوں اور عوامی مقامات پر جمع بارش کے پانی میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکم نامے کے تحت ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ ان مقامات پر بلا اجازت کشتی رانی بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔ یہ پابندیاں ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت 60 روز کے لیے نافذ کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران نشیبی علاقوں اور کھلی جگہوں پر پانی جمع ہونے میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس میں نہانا خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، جبکہ عوام میں آگاہی کے لیے بھی بھرپور تشہیر کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے